گروزنی،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے چیچنیا میں روسی فوج کی ایک چھاؤنی پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ آئی ایس سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹس میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور ’شہید‘ ہیں۔ گزشتہ روز چھ افراد نے چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی کے شمال مغرب میں واقع ایک چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں روسی نیشنل گارڈ دستوں کے چھ اہلکار بھی مارے گئے۔ نیشنل گارڈز کا قیام گزشتہ برس عمل میں آیا تھا اور اسے روسی صدر ولادی میر پوٹن کی جانب سے براہ راست احکامات دیے جاتے ہیں۔